پاکستان

بٹگرام: چیئرلفٹ کے مالک گلزرین اور آپریٹر اعجاز گرفتار

اگست 23, 2023

بٹگرام: چیئرلفٹ کے مالک گلزرین اور آپریٹر اعجاز گرفتار

بٹگرام کے علاقے آلائی میں خراب ہو جانے والی چیئرلفٹ کے مالک گلزرین اور آپریٹر اعجاز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ہزارہ ڈویژن طاہر ایوب کے مطابق چیئرلفٹ کے مالک اور آپریٹر کے خلاف تھانہ الائی میں مقدمہ درج کیا گیا۔

ڈی آئی جی ہزارہ نے بتایا کہ چیئرلفٹ کے کنٹرول روم کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر میں کوتاہی برتنے کی 5 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ڈی آئی جی کے مطابق واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ضلع بٹگرام کی تحصیل آلائی میں منگل کو دیسی چیئر لفٹ خراب ہو کر 600 فٹ اونچائی پر فضا میں معلق ہو گئی تھی۔

لفٹ یا کیبل کار میں موجود سات بچوں سمیت آٹھ افراد کو رات گئے ریسکیو کیا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے