لندن اجلاس، نواز شریف کا اکتوبر میں پاکستان واپسی کا اعلان
پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے اکتوبر میں وطن واپسی کا اعلان کیا ہے۔
جمعے کو لندن میں مسلم لیگ ن کی قیادت کے اجلاس کے بعد سابق وزیراعظم شہباز شریف نے میڈیا اے گفتگو میں نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان کیا۔
اس موقع پر نواز شریف اور دیگر ن لیگی رہنما بھی اُن کے ساتھ کھڑے تھے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اُن کو اُمید ہے پاکستان کی عدالتیں نواز شریف کے ساتھ انصاف کریں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پہلے ہی بے گناہ ہیں اور ناکردہ جُرم کی سزا بھگت چکے ہیں۔

