ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے تمام نیب کیسز بحال
پاکستان کی سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب) کے قانون میں کئی گئی پی ڈی ایم حکومت کی متعدد ترامیم کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔
جمعے کو چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔
فیصلے میں عدالت نے عوامی عہدوں پر بیٹھے افراد کے خلاف ختم کیے گئے نیب ریفرنس بحال کر دیے ہیں۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں 50 کروڑ سے کم رقم کے مقدمات نیب سے واپس لینے کی شق کو کالعدم قرار دیا ہے۔