کھیل

سری لنکا کو بدترین شکست، انڈیا ایشیا کپ کا فاتح

ستمبر 17, 2023 < 1 min

سری لنکا کو بدترین شکست، انڈیا ایشیا کپ کا فاتح

Reading Time: < 1 minute

کولمبو میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے فائنل میچ میں انڈیا نے سری لنکا کو دس وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکن ٹیم صرف 50 رنز سکور کر سکی جو انڈیا نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے ساتویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کر لیا۔

انڈین بولر محمد سراج نے سری لنکا کے خلاف تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے سات اوورز میں 21 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔

محمد سراج نے ایونٹ کے فائنل میچ میں ایک ہی اوور میں چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انہوں نے اپنے ابتدائی سپیل کے دوسرے اوور کی پہلی گیند پر پاتھم نشانکا، تیسری گیند پر سدیرا سماراوِکاراما، چوتھی گیند پر چاریتھ اسالنکا اور چھٹی گیند پر دھننجایا ڈی سلوا کو آؤٹ کیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے