پاکستان

جنوبی وزیرستان میں صحافی معراج خالد کے اہلخانہ ضلع بدر، وزیراعلیٰ کا نوٹس

ستمبر 25, 2023

جنوبی وزیرستان میں صحافی معراج خالد کے اہلخانہ ضلع بدر، وزیراعلیٰ کا نوٹس

صوبہ خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلی اعظم خان نے جنوبی وزیرستان میں جرگے کی طرف سے مقامی صحافی معراج خالد وزیر کے گھر کو مسمار کرنے کا فیصلے کا سخت نوٹس لیا ہے۔

نگران وزیر اعلی نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سے رابطہ کر کے صحافی کے اہل خانہ کو مکمل تحفظ فراہم کیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو فوری طور ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص یا گروہ کو کسی کا گھر مسمار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیراعلی کے مطابق اگر کسی نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو اس کو قانون کے مطابق سزا دینا عدالتوں کا کام ہے افراد کا نہیں۔

ضم قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں زلی خیل قوم کے جرگہ مشران نے ایک مقامی صحافی کی جانب سے اس پر عائد پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ ادا نہ کرنے پر اس کے گھر والوں کو ضلع بدر کر دیا جبکہ جرگے نے جرمانے کی عدم ادائیگی پر نوجوان صحافی معراج خالد کا گھر مسمار کرنے کا بھی حکم دیا ہوا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے