عالمی خبریں

اسرائیلی بچوں کے سر قلم، امریکی صدر نے جھوٹا بیان واپس لے لیا

اکتوبر 12, 2023 < 1 min

اسرائیلی بچوں کے سر قلم، امریکی صدر نے جھوٹا بیان واپس لے لیا

Reading Time: < 1 minute

امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے اسرائیل میں بچوں کے سر قلم کرنے کا بیان واپس لیتے ہوئے وائٹ ہاؤس نے وضاحت جاری کی ہے۔

امریکی صدر نے ٹی وی پر ایک بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے حماس کی جانب سے اسرائیل میں گھس کر حملوں کے دوران بچوں کے سر قلم کرنے کی تصاویر دیکھی ہیں اور وہ اس کی تصدیق کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ غزہ پر بمباری کے دوران اسرائیل کی فوج کے حکام نے جعلی خبر پھیلائی کہ حماس نے یہودی بستیوں میں خواتین کو ریپ کیا اور 40 بچوں کے سر قلم کیے۔

یہ خبر فاکس نیوز سمیت کئی بین الاقوامی ذرائع ابلاغ چار دن سے مسلسل نشر کرتے رہے تاہم کسی نے تصدیق کے لیے مذکورہ علاقے میں ٹیم بھیجی اور نہ ہی اسرائیلی حکام سے اس دعوے کے ثبوت مانگے۔

اب وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر بائیڈن نے قتل کیے گئے بچوں کی تصاویر خود نہیں دیکھیں اور یہ معلومات اسرائیلی حکام کی جانب سے فراہم کی گئی تھیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے