عالمی خبریں

فلسطین کو آزاد کرو، لندن میں ایک میل طویل ریلی

اکتوبر 14, 2023 < 1 min

فلسطین کو آزاد کرو، لندن میں ایک میل طویل ریلی

Reading Time: < 1 minute

امریکہ و مغربی دنیا اسرائیل سے یکجہتی کر رہی ہے تاہم دنیا بھر میں لاکھوں عام شہریوں نے غزہ کے شہریوں کے حق میں مظاہرے کیے ہیں۔

نیو یارک میں یہودیوں کی تنظیم اور لندن میں عام لوگوں نے فلسطین کے حق آزادی کے لیے آواز بلند کی ہے۔

لندن میں مقیم صحافی و ٹی وی میزبان لیلیٰ مغربی نے فلسطینیوں کے حق میں نکالی گئی ریلی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک میل طویل ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ فلسطین پر اپنی حکومت اور برطانیہ کے میڈیا سے پوری غزہ کی آبادی کو مارنے کے لیے بلینک چیک کے طور پر جو کچھ بھی سنا ہے اُس نے مجھے ذاتی طور پر خوفزدہ کر دیا ہے۔ میں اپنے ملک میں خود کو محفوظ نہیں سمجھتی۔
https://x.com/hzomlot/status/1713165378648420652?s=46&t=Ct9Uu8n9TNtGEdnnaih37A
لیلیٰ مغربی نے لکھا کہ یہ ریلی تمام تر دھمکیوں اور ملک سے بے دخل کیے جانے کے خوف میں مبتلا کرنے کے باوجود نکالی گئی اور لوگوں نے بتایا کہ معاشرے میں بہت سوں کا ضمیر زندہ ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے