عالمی خبریں

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی قبضہ ’بڑی غلطی ہو گی‘: امریکی صدر

اکتوبر 16, 2023 2 min

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی قبضہ ’بڑی غلطی ہو گی‘: امریکی صدر

Reading Time: 2 minutes

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر قبضہ ایک ’بڑی غلطی ہو گی‘۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتوار کو امریکی صدر جو بائیڈن سے سی بی ایس نیوز کے پروگرام ’60 منٹس‘ میں انٹرویو کے دوران سوال ہوا کہ آیا وہ غزہ پر قبضے کی حمایت کریں گے؟
جو بائیڈن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میرے خیال میں یہ ایک بڑی غلطی ہو گی۔‘

امریکی صدر نے کہا کہ ’حماس تمام فلسطینیوں کی نمائندگی نہیں کرتی۔‘
دو ریاستی حل کے لیے دیرینہ امریکی مطالبے کو دہراتے ہوئے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ’ایک فلسطینی اتھارٹی کی ضرورت ہے۔‘

امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل اور عسکریت پسند تنظیم حماس کے درمیان جنگ کے پھیلنے کا امکان ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اسرائیل نے آٹھ دن قبل حماس کے حملوں کے جواب میں غزہ پر بمباری شروع کی تھی۔ حماس کے حملوں میں تقریباً 1300 اسرائیلی شہری ہلاک ہوئے تھے جن میں زیادہ تعداد عام شہریوں کی تھی۔

غزہ کے حکام کا کہنا ہے کہ دو ہزار 670 سے زیادہ فلسطینی اسرائیل کے حملوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے زمینی کارروائی شروع ہونے کے بعد چھوٹے اور گنجان آباد علاقے غزہ میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ نے خطے میں کشیدگی کو بڑھا دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے سی بی ایس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اس کشیدگی کے بڑھنے، شمال میں دوسرے محاذ کے کھولنے اور یقنیاً ایران کی شمولیت کا خطرہ موجود ہے۔‘

سنیچر کو امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے دوسرے بحری جہاز کی تعیناتی کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’کشیدگی کو آگے بڑھانے کی کوشش کرنے والے کسی بھی ریاستی یا غیرریاستی عناصر کو روکنے کے لیے یہ تعیناتی ہمارے عزم کی علامت ہے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے