غزہ پر بمباری، کولمبیا نے اسرائیلی سفیر کو ملک سے نکال دیا
Reading Time: < 1 minuteلاطینی امریکا کے ملک کولمبیا نے غزہ میں بمباری نہ روکنے پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے اسرائیلی سفیر کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔
گزشتہ تین دن سے جاری کشیدہ تعلقات کے بعد پیر کو کولمبیا نے اسرائیلی سفیر کو ملک چھوڑنے کے لیے کہا۔
اس سے قبل کولمبیا کے صدر نے غزہ پر بمباری میں عام شہریوں کے قتل عام کو نازی جرمنی میں یہودیوں کے قتل عام جیسا قرار دیا تھا جس پر اسرائیل کے سفیر نے احتجاج کیا تھا۔
اس دوران اسرائیل نے کولمبیا کو دفاعی سامان کے برآمد بھی بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
گزشتہ سنیچر کو عسکریت پسند گروپ حماس کی جانب سے اسرائیل پر پزاروں راکٹ داغے جانے کے بعد غزہ پر ایک ہفتے سے بمباری جاری ہے جس میں تین ہزار کے لگ بھگ فلسطینی مارے گئے ہیں۔
Array