پاکستان

سائفر کیس: سماعت دیکھنے کے لیے عمران خان کے 5 فیملی ممبرز کون؟

نومبر 14, 2023

سائفر کیس: سماعت دیکھنے کے لیے عمران خان کے 5 فیملی ممبرز کون؟

سابق وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا ٹرائل سائفر کیس کے لیے قائم خصوصی عدالت میں جاری ہے۔

اس مقدمے کی سماعت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ہو رہی ہے۔ ٹرائل اِن کیمرا ہے اور میڈیا کو اجازت نہیں تاہم گزشتہ سماعت پر جج نے دونوں ملزمان کے اہل خانہ کے مخصوص افراد کو عدالت آنے کی اجازت دی تھی۔

عدالتی حکم کے مطابق جیل ٹرائل کو دیکھنے کے لیے دونوں ملزمان کے پانچ پانچ فیملی ممبران کو اجازت ہوگی جن کے نام پیشگی دیے جائیں گے۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بیٹیاں یہ مقدمہ دیکھنے کے لئے جیل آتی ہیں جن میں گوہر بانو اور مہربانو شامل ہیں۔

منگل کو عمران خان کی فیملی میں سے اُن کی بہنیں علیمہ خان، ڈاکٹر عظمی، نورین خانم اور شاویز خان اڈیالہ جیل کے اندر مقدمے کی سماعت دیکھنے گئے ہیں۔

ملزمان کی فیملیز کو گزشتہ سماعت پر سائفر کیس کی کارروائی میں بیٹھنے کی اجازت دی گئی تھی اور یہ ٹرائل اب جیل کے کمیونٹی ہال کو کمرہ عدالت قرار دے کر کیا جا رہا ہے۔

سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری اور راجہ قمر زمان ایڈووکیٹ ہیں.

سائفر کیس میں ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی،شاہ خاور اور عمر اشتیاق اور بلال بٹ ہیں.

سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر،عمیر نیای،احمد ایڈووکیٹ ہیں.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے