پاکستان

بغیر کسی مقدمے کے قبل از گرفتاری ضمانت دی جائے: بشریٰ بی بی کی ہائیکورٹ میں درخواست

نومبر 14, 2023

بغیر کسی مقدمے کے قبل از گرفتاری ضمانت دی جائے: بشریٰ بی بی کی ہائیکورٹ میں درخواست

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔

منگل کو بشریٰ بی بی نے وکیل کے ذریعے ایک درخواست دائر کر کے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی استدعا کی ہے۔

بشریٰ بی بی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اُن کو قبل از گرفتاری ضمانت دی جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار دفتر نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر اعتراضات عائد کیے ہیں۔

اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ بغیر کسی مقدمے یا ایف آئی آر کے ضمانت کی درخواست کیسے قابل سماعت ہے؟

اسی طرح یہ پوچھا گیا ہے کہ بغیر تفصیل کسی مقدمے میں کیسے ضمانت دی جا سکتی ہے؟

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے