پاکستان

کیس دوسرے جج کو بھیجیں، عمران خان کے بعد بشریٰ بی بی کا بھی چیف جسٹس پر عدم اعتماد

نومبر 16, 2023

کیس دوسرے جج کو بھیجیں، عمران خان کے بعد بشریٰ بی بی کا بھی چیف جسٹس پر عدم اعتماد

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے چیف جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔

جمعرات کو بشری بی بی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے تنہائی میں ملاقات کی درخواست کسی اور بنچ کے روبرو مقرر کرنے کی استدعا کی۔

وکیل انتظار پنجوتھہ نے چیف جسٹس سے کہا کہ جتنے بھی کیسز آپ کے روبرو مقرر ہوئے ان میں ایک طرح کے فیصلے آرہے ہیں، استدعا ہے کہ ہمارے جتنے مقدمات اس بنچ میں ہیں انہیں کسی اور کو منتقل کیا جائے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے وکیل سے کہا کہ وہ بالکل نامناسب بات کر رہے ہیں، ایسے نہ کریں۔ چلیں پھر اس کو دیکھ لیتے ہیں۔

بشری بی بی کی استدعا پر عدالت نے بار کونسلز کو نوٹسز جاری کر دیے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اس معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ بار، سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسلز کو نوٹس جاری کر رہے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے