کھیل

جنوبی افریقہ کو شکست، آسٹریلیا کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں

نومبر 16, 2023 < 1 min

جنوبی افریقہ کو شکست، آسٹریلیا کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں

Reading Time: < 1 minute

انڈیا میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو تین وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

جمعرات کو کوکلتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 213 رنز کا ہدف دیا تھا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوڈ مِلر نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 101 رنز بنائے جبکہ ہینرک کلاسین نے 47 اور جیرالڈ کوئٹزیا نے 19 رنز سکور کیے۔

آسٹریلیا کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے مچل سٹارک اور پیٹ کمنز نے تین، تین جبکہ ٹریوس ہیڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے 213 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن لڑکھڑاتی ہوئی نظر آئی اور ٹریوس ہیڈ کے علاوہ کوئی بھی بیٹر نصف سینچری تک نہیں پہنچ سکا۔
تاہم سٹیو سمتھ کے 30، ڈیوڈ وارنز کے 29 اور جوش انگلس کے 28 رنز نے ٹیم کو سہارا دیا اور آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی اور جیرالڈ کوئٹزے نے دو، دو جبکہ کگیسو رباڈا، ایڈن مارکرم اور کیشو مہاراج نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کی ٹیم اتوار 19 نومبر کو ورلڈ کپ کے فائنل میں احمدآباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں انڈیا کے مدمقابل ہوگی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے