پاکستان

پرویز الہیٰ کو جیل میں بی کلاس دینے کی حکومتی یقین دہانی، مقدمہ نمٹا دیا گیا

نومبر 17, 2023

پرویز الہیٰ کو جیل میں بی کلاس دینے کی حکومتی یقین دہانی، مقدمہ نمٹا دیا گیا

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی اڈیالہ جیل میں ناروا سلوک اور بی کلاس نہ دینے کے خلاف رٹ پیٹشن کی سماعت ہوئی ہے۔

جمعے کو درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے کی۔

ہوم سیکریٹری، حکومت پنجاب اور سپرنٹڈنٹ اڈیالہ جیل کی طرف سے رپورٹ عدالت جمع کرائی گئی۔

رپورٹ میں چوہدری پرویز الٰہی کو ہائیکورٹ کے حکم پر B کلاس سمیت تمام سہولتیں دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ چوہدری پرویز الٰہی کو گھر کے کھانے اور فیملی سے ہفتے میں دو دفعہ ملاقات کی اجازت بھی دی جائے۔

جسٹس صداقت علی خان نے کہا کہ کلاس کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کو گھر کے کھانے، فیملی سے دو دفعہ ملاقات کی اجازت ہوگی۔

عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کی بی کلاس سمیت تمام سہولتیں دینے کی حکومت پنجاب کی یقین دہانی کے بعد رٹ پیٹشن نمٹا دی۔

چوہدری پرویز الہی کی طرف سے سردار عبدالرازق خان،سردار شہباز ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے