عمران خان کی اپیل منظور، سائفر کیس میں جیل ٹرائل کالعدم
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں عمران خان کی انٹراکورٹ اپیل منظور کرتے ہوئے جیل ٹرائل کو کالعدم قرار دیا ہے۔
منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمت رفعت پر مشتمل ڈویژن بینچ نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی انٹراکورٹ اپیل کو منظور کیا اور 29 اگست کے نوٹیفیکیشن کو غیرقانونی قرار دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے دلائل مکمل ہونے کے منگل کی صبح فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
عدالت نے کہا ہے کہ سائفر کیس جیل ٹرائل کے خلاف عمران خان کی اپیلوں پر تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق غیرمعمولی حالات میں جیل ٹرائل اوپن یا ان کیمرا ہو سکتا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت کے جج کے تقرر کو درست قرار دیا ہے۔