پاکستان

خاور مانیکا کی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف درخواست دائر

نومبر 25, 2023

خاور مانیکا کی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف درخواست دائر

خاور مانیکا نے عمران خان اور اپنی سابقہ اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ دونوں نے عدت میں نکاح کیا تھا اس لیے کارروائی کی جائے۔

سنیچر کو میڈیا کو جاری کی گئی ایک 27 صفحات کی دستاویز میں خاور مانیکا کا اسلام آباد کے مقامی جج کی عدالت میں ریکارڈ کیا گیا بیان بھی شامل کیا گیا ہے۔

عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کی تاریخ 28 نومبر مقرر کی ہے۔

خاور مانیکا نے عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست کے ساتھ ریکارڈ و دستاویزات میں نکاح نامے و طلاق کی نقل بھی لف کی ہے۔

انہوں نے عون چوہدری اور مفتی محمد سعید اور اپنے نوکر محمد لطیف کو بطور گواہ شامل کیا ہے۔

درخواست سیکشن 494/34، B-496 ودیگر دفعات کے تحت دائر کی گئی.

خاور مانیکا کی جانب سے سابقہ بیوی بشری بی بی اور عمران خان کے درمیان شادی سے پہلے ناجائز تعلقات کا الزام لگایا گیا . اور کہا گیا کہ تصدیق شدہ ناجائز تعلقات کی بناء پر بشری بی بی کو طلاق دینے پر مجبور ہوا، دونوں شادی سے پہلے ہی فرار ہوگئے۔

عدالت نے تینوں گواہوں کو نوٹسز جاری کر دیے. مقدمے میں 496 بی کی دفعہ بھی لگائی گئی ہے.

ایک شہری محمد حنیف کی طرف سے دائر غیر شرعی نکاح کیس چند دن قبل واپس لیا گیا تھا. غیر متعلق ہونے کی بناء پر پہلے والی درخواست واپس لی گئی تھی.

خاور مانیکا کی جانب سے مدعی بننے پر غیر شرعی نکاح و مبینہ ناجائز تعلقات کا کیس اہمیت اختیار کر گیا ہے.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے