پاکستان

راولپنڈی میں تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے دو پولیو ورکر ہلاک، ایک زخمی

نومبر 27, 2023

راولپنڈی میں تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے دو پولیو ورکر ہلاک، ایک زخمی

راولپنڈی کی اڈیالہ روڈ پر ٹریفک کے ایک حادثے میں دو پولیو ورکر ہلاک اور موٹر سائیکل سوار سمیت دو زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق تیز رفتار موٹر سائیکل حادثے کا باعث بنا۔ حادثے میں ابتدائی طور پر زخمی دو خواتین اور ایک مرد پولیو ورکر تھے جو ڈیوٹی پر چونترہ جا رہے تھے۔

حادثے میں زخمی پولیو ورکر یاسمین موقع پر جبکہ مسکین ہسپتال منتقلی کے دوران جان سے چلے گئے۔

پولیو ورکر صالحہ شدید زخمی ہیں جن کو ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ دوسری جانب سے آنے والے تیز رفتار موٹرسائیکل کے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔

حادثے میں موٹرسائیکل سوار ارسلان بھی زخمی ہوا۔

لاشوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کیا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے