کھیل

ٹاپ انڈین بلے باز وراٹ کوہلی ون ڈے اور ٹی20 سے وقفہ لے رہے ہیں

نومبر 29, 2023 < 1 min

ٹاپ انڈین بلے باز وراٹ کوہلی ون ڈے اور ٹی20 سے وقفہ لے رہے ہیں

Reading Time: < 1 minute

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے انڈین بیٹر وراٹ کوہلی نے محدود اوورز کی کرکٹ سے ’وقفہ‘ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اخبار ’انڈین ایکسپریس‘کے مطابق وراٹ کوہلی نے انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ 10 دسمبر سے جنوبی افریقہ میں شروع ہونے والی ٹی20 سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

اخبار کا دعویٰ ہے کہ وراٹ کوہلی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران میدان میں ضرور نظر آئیں گے۔

خیال رہے حالیہ ورلڈ کپ میں وراٹ کوہلی نے 11 اننگز میں 765 رنز بنائے تھے جس میں تین سینچریاں بھی شامل تھیں۔

ایک ذریعے نے انڈین اخبار کو بتایا کہ ’کوہلی نے بی سی سی آئی اور سلیکٹرز کو مطلع کردیا ہے کہ وہ وائٹ بال کرکٹ سے وقفہ لینا چاہتے ہیں اور وہ خود فیصلہ کریں گے کہ انہوں نے کب وائٹ بال کرکٹ میں واپس آنا ہے۔‘

’فی الحال انہوں نے بی سی سی آئی کو مطلع کیا ہے کہ وہ ریڈ بال (ٹیسٹ) کرکٹ کھیلیں گے جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔‘

اس سے قبل وراٹ کوہلی اور کپتان روہت شرما کو ورلڈ کپ سے قبل ستمبر میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے دو ون ڈے میچوں میں آرام دیا گیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے