پاکستان

ہائیکورٹ: جنرل باجوہ اور فیض کے خلاف درخواست کی سماعت کیوں نہ ہو سکی؟

دسمبر 7, 2023

ہائیکورٹ: جنرل باجوہ اور فیض کے خلاف درخواست کی سماعت کیوں نہ ہو سکی؟

پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور جنرل فیض کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست پر سماعت تاحال نہ ہو سکی۔

28 نومبر کو درخواست سماعت کے لیے مقرر تھی تاہم نو سکوپ کی بنیاد پر کاز لسٹ سے کینسل کر دیا گیا تھا۔

رجسٹرار آفس نے صحافیوں کے رابطہ کرنے پر بتایا تھا کہ فریقین کے جواب جمع نہ کرائے جانے کے باعث مقدمے کو کاز لسٹ سے منسوخ کیا گیا۔
عدالتی نوٹس پر فریقین کو جواب داخل کرانے کا پابند بنانے کا طریقہ کار ڈھونڈنے کے لیے وکیل محمد آصف گجر نے نو سکوپ اور بائیو میٹرک ویری فکیشن پالیسی پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔

وکیل محمد آصف گجر نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو شکایات کے حوالے سے خط لکھا ہے۔
وکیل محمد آصف گجر نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجسٹرار آفس، ڈائری برانچ کی شکایت کی ہے۔

خط میں لکھا کہ سال 2017 میں ججز کی کمی کے باعث نو اسکوپ پالیسی متعارف کرائی گئی تھی، پالیسی کے مطابق تمام فریقین کے جوابات آنے تک کیس کو مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
فریقین کو مقررہ مدت میں جواب جمع کرانے کیلئے عملدرآمد برانچ کے قیام کی تجویز بھی تھی،سال 2017 سے اب تک عملدرآمد برانچ کا قیام عمل میں نہ لایا جاسکا ہے۔
وکلا کو نو اسکوپ پالیسی کے تحت مقدمات کی منسوخی کے پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد مکمل ہے، مقدمات کی منسوخی غیر ضروری التوا کا باعث ہے۔
بائیو میڑک ویری فکیشن متعارف کرانے کا مقصد بے نامی، پراکسی مقدمات کی روک تھام تھا، عدالتوں کا کام سائلین کو سہولیات فراہم کرنا ہے، تکنیکی پیچیدگیوں میں ڈالنا نہیں۔
نادرا کی جانب سے ای سہولت کی سروس متعارف کرائی گئی ہے، ای سہولت کے ذریعے گھر کے دروازے سے بائیومیٹرک ویری فکیشن ہوسکتی ہے، ای سہولت کے بائیو میٹرک اور ہائیکورٹ کے بائیو میٹرک ویری فکیشن میں کوئی فرق نہیں۔
خط کے مطابق شہریوں کی سہولت کیلئے بائیو میٹرک ویری فکیشن کی پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

ڈائری برانچ کو بھی درخواستوں پر صرف حقیقی اعتراضات لگانے کی ہدایت کی جائے، دائری برانچ کی جانب سے 100 میں سے 90 درخواستوں پر اعتراضات لگا دیئے جاتے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے