شوکت ترین نے پی ٹی آئی چھوڑ دی، سینیٹ سے بھی مستعفی
پاکستان کے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جمعے کو سابق وزیر خزانہ نے نیوز چینل جیو سے گفتگو میں پارٹی چھوڑنے کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی پارلیمان کے ایوان بالا سینیٹ کی اپنی رُکنیت سے بھی مستعفی ہو گئے ہیں۔
شوکت ترین نے اعلان کیا کہ وہ سیاست مکمل کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ شوکت ترین نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں بطور وزیر خزانہ عالمی مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض معاہدہ کیا تھا جس کے بعد پاکستان میں مہنگائی کا طوفان آیا۔