پاکستان

سپریم کورٹ: کون سے چار اہم مقدمات کی سماعت کب ہو گی؟

دسمبر 8, 2023 < 1 min

سپریم کورٹ: کون سے چار اہم مقدمات کی سماعت کب ہو گی؟

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ میں آئندہ عدالتی ہفتے کے دوران انتہائی اہم مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔

ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس اور برطرف جسٹس شوکت صدیقی کی اپیل کی سماعت کی جائے گی۔

ملٹری کورٹس کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کو بھی سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح جسٹس مظاہر نقوی کی درخواستوں پر بھی آئندہ ہفتے سماعت ہوگی۔

ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی عدالتی کارروائی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جائے گی۔

سپریم کورٹ میں جسٹس مظاہر علی نقوی کی درخواستوں پر سماعت 15دسمبر کو ہوگی۔

سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت 13دسمبر کو ہوگی۔

فوجی عدالتوں سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر لارجر بینچ کرے گا۔

انٹراکورٹ اپیلیں وفاقی حکومت ، وزارت دفاع کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔

چیف جسٹس کے بینچ ون کی عدالتی کارروائی ریکارڈ کرکے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مقدمات مقرر کرنے کے لیے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت سپریم کورٹ کی تین رکنی کمیٹی کی میٹنگ میں اہم فیصلے کیے گئے۔

بھٹو ریفرنس کی نو رکنی عدالتی بینچ 12 دسمبر کو سماعت کرے گا.

تین رکنی کمیٹی میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجازالاحسن شامل ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے