پاکستان

عمران خان کی تین، قریشی کی دو مقدمات میں ضمانت منظور

دسمبر 11, 2023

عمران خان کی تین، قریشی کی دو مقدمات میں ضمانت منظور

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نےتحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی تین اور شاہ محمود قریشی کی دو مقدمات میں ضمانت منظور کر لی ہے۔

پیر کو انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری اور سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے۔

پراسیکوٹر نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں خارج کرنے کی استدعا کی۔

جج نے کہا کہ ان مقدمات میں تو دیگر شریک ملزمان کی ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 30 ہزار مچلکوں کی عوض ضمانتیں منظور کیں۔

ادھرراولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق چئیرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ریفرنس میں ضمانت کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جاری ہے.

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں سماعت کر رہے ہیں.

سابق چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیل عمیر نیازی ایڈووکیٹ اورسابق وزیر اعظم کی اہلیہ بشری بی بی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں.

وکیل ڈاکٹر بابر اعوان بھی اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران موجود ہیں.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے