عالمی خبریں

ایرانی بلوچستان میں پولیس سٹیشن پر حملہ، 11 افسران ہلاک

دسمبر 15, 2023 < 1 min

ایرانی بلوچستان میں پولیس سٹیشن پر حملہ، 11 افسران ہلاک

Reading Time: < 1 minute

ایران کے سرکاری ٹی وی نے جمعے کو کہا ہے کہ ایک علیحدگی پسند گروہ کے مبینہ ارکان نے ملک کے جنوب مشرقی حصے میں ایک پولیس سٹیشن پر حملہ کر کے 11 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کے نائب گورنر علی رضا مرحمتی نے کہا ہے کہ تہران سے 14 سو کلومیٹر دور جنوب مغرب میں راسک نامی قصبے میں رات دو بجے ہونے والے حملے میں سینیئر پولیس افسران اور سپاہی ہلاک ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں متعدد حملہ آوروں کو ہلاک کیا۔

ایران کے سرکاری ٹی وی نے حملے کا الزام علیحدگی پسند گروہ جیش العدل پر عائد کیا ہے۔ سنہ 2019 میں جیش العدل نے ایک بس پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں پاسداران انقلاب کے 27 اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

حالیہ مہینوں میں عسکریت پسندوں اور چھوٹے علیحدگی پسند گروپوں نے سنی اکثریتی علاقے میں پولیس سٹیشنوں پر حملے کیے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے