پاکستان

پاراچنار میں مسافر گاڑی پر فائرنگ، دو سرکاری اہلکاروں سمیت چار ہلاک

جنوری 7, 2024 < 1 min

پاراچنار میں مسافر گاڑی پر فائرنگ، دو سرکاری اہلکاروں سمیت چار ہلاک

Reading Time: < 1 minute

ضلع کرم میں ایک مسافر گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔

کرم پولیس کے مطابق اتوار کی صبح لوئر کرم کے صدر مقام صدہ کے قریب پاراچنار سے پشاور جانے والے گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی۔

ضلع کے پولیس سربراہ نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد کی موت واقع ہو گئی جبکہ 3 زخمی ہیں۔

ڈی پی او کرم کے مطابق مارے جانے والے افراد میں دو سرکاری اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ دو کا تعلق پاراچنار سے ہے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال صدہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ واقعے کی تفتیش ہو رہی ہے۔

یہ گذشتہ ایک ہفتے میں ضلع کرم میں گاڑیوں پر فائرنگ کا تیسرا واقعہ ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے