پاکستان

عالمی وبا کورونا کا نیا ویریئنٹ، پاکستان میں چار کیسز رپورٹ

جنوری 8, 2024 < 1 min

عالمی وبا کورونا کا نیا ویریئنٹ، پاکستان میں چار کیسز رپورٹ

Reading Time: < 1 minute

عالمی وبا کورونا کے جے این ون‘ نامی نئے ویرئینٹ کے سامنے آنے کے بعد پاکستان میں چار کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

پیر کو ترجمان وزارت صحت ساجد حسین نے ایک بیان میں بتایا کہ جے این ون کی نئی قسم دراصل اومی کرون کا ذیلی وائرس ہے۔

ترجمان کے مطابق تمام متاثرہ افراد میں نئے کورونا ویریئنٹ کی ابتدائی علامات موجود تھیں تاہم چاروں مریض بغیر کسی پیچیدگی کے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کیا موسم سرما میں کورونا وائرس کے بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت ہے؟

نیا کورونا ویریئنٹ: بیرون ملک سے پاکستان آمد پر ٹیسٹنگ کا فیصلہ
اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت نے بھی نئے ویریئنٹ کی جانچ میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ صورتحال کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ بیماریوں کی نگرانی کے لیے سرحدوں پر ہیلتھ سروسز، قومی و صوبائی ہیلتھ محکمے اور لیبارٹریاں مکمل فعال ہیں۔

ڈاکٹر ندیم جان نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل ایئر پورٹس پر تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سکریننگ کا مؤثر نظام موجود ہے اور سرحدوں پر ہیلتھ سروسز کا ادارہ بین الاقوامی قواعد و ضوابط کے مطابق کام کر رہا ہے۔

وزیر صحت کے مطابق پاکستان کی 90 فیصد آبادی کو ویکسین لگ چکی ہے تاہم سردیوں میں کووڈ یا فلو جیسی بیماریوں کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے ماسک، فاصلہ اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان پہلے ہی نئے ویریئنٹ جے این-1 کی روک تھام کے لیے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا ٹیسٹنگ کا فیصلہ کر چکا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے