پاکستان

انسداد دہشت گردی عدالت پشاور میں فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار قتل

جنوری 8, 2024 < 1 min

انسداد دہشت گردی عدالت پشاور میں فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار قتل

Reading Time: < 1 minute

پشاور کے جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ سے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔

پشاور پولیس کے مطابق پیر کی صبح فائرنگ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں کی گئی۔

زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی اہلکار کی لاش اور تین زخمیوں کو لایا گیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ، فائرنگ کرنے والا شخص وکلا کے مخصوص لباس کالے کوٹ پینٹ میں سیشن کورٹ آیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتی ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے