دھند کے باعث موٹروے سے اُتاری مسافر بس کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا
Reading Time: < 1 minuteراولپنڈی کے تھانہ جاتلی کے علاقے ڈھوک امب میں رات گئے ڈکیتی کی واردات کی گئی ہے۔
ڈاکووں نے پشاور سے لاہور جانے والی بس میں سوار تمام مسافروں کو لوٹ لیا۔
سوہاوہ چکوال روڈ پر اُس وقت واردات کی گئی جب مسافر بس کو بلکسر انٹرچینج سے اُتارا گیا۔
پولیس کو دانیال نامی ایک مسافر نے فون پر اطلاع دی کہ وہ مویشیوں کے بیوپاری ہیں جو پبلک ٹرانسپورٹ کی بس کے ذریعے پشاور سے لاہور جا رہے تھے۔
ڈاکو بس میں سوار مسافروں سے 4کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
بس سوار مسافر مویشیوں کے بیوپاری ہیں، خریداری کے لیے پشاور سے لاہور جا رہے تھے.
بعد ازاں پولیس موقع پر پہنچی تو متاثرہ بیوپاریوں نے پولیس کو بیان دیا کہ سات ڈاکو کرولا گاڑی پر آئے اور بس کا راستہ روک کر لوٹا۔
Array