عالمی خبریں

خاتون رکن پارلیمان نقل کرتے پکڑی گئیں، مصر میں کمیٹی کی تحقیقات

جنوری 15, 2024 2 min

خاتون رکن پارلیمان نقل کرتے پکڑی گئیں، مصر میں کمیٹی کی تحقیقات

Reading Time: 2 minutes

مصر کی پارلیمنٹ کے سپیکر حنفی جبالی نے الوفد پارٹی کی خاتون رکن پارلیمنٹ نشوۃ رائف کے امتحان میں مبینہ طور پر نقل کرتے ہوئے پکڑے جانے کا معاملہ اخلاقیات کمیٹی کے حوالے کردیا۔

العربیہ نیٹ کے مطابق سپیکر نے پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا’ سوشل میڈیا اور نیوز چینلز کی رپورٹس میں رکن پارلیمنٹ نشوۃ محمد رائف کو جنوب الوادی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لا کے تیسرے سال کا امتحان دیتے ہوئے نقل کرتے ہوئے پکڑے جانے کا دعوی کیا گیا ہے۔‘

سپیکر نے کہا’ پارلیمانی کمیٹی واقعہ کی تحقیقات کرکےایوان میں رپورٹ پیش کرے گی۔‘
’ اگر یہ الزام ثابت ہوگیا تو رکن پارلیمنٹ کےخلاف کارروائی ہوگی۔کیس حقائق کا پتہ لگانےکےلیے اخلاقیات کمیٹی میں بھیجا گیا ہے۔‘

مصری الوفد پارٹی کے سربراہ عبدالسند یمامہ کا کہنا ہے’ رکن پارلیمنٹ نشوۃ رائف کی پارٹی کی رکنیت سے متعلق کارروائی تحقیقات کے نتائج پر منحصر ہے۔‘
’اگر الزام ثابت ہوگیا تو الوفد پارٹی کی اعلی اتھارٹی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کرنے کے لیے خصوصی اجلاس کرے گی۔‘
عبدالسند یمامہ نے کہا’ اگر ایگزیمینشن ہال میں نقل کا الزام ثابت نہیں ہوا تو رکن پارلیمنٹ کو تشہیری مہم سے پہنچنے والے نقصان کا ہرجانہ کیس دائر کرنے کا حق ہوگا۔‘

قبل ازیں مصر کی جنوب الوادی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے دعوی کیا تھا کہ یونیورسٹی کی خاتون ایگزامنر نے ایک طالبہ کو ایئر فون کے ذریعے نقل کرتے ہوئے پکڑا۔

طالبہ نے ایئر فون ایگزامنر کے حوالے کرنے سے انکار کیا اور خاتون ایگزامنر پر حملہ کیا جب سپروائزر نے بچانے کی کوشش کی تو ان پر بھی حملہ کیا گیا۔
اس واقعہ کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبہ کو امتحان دینے سے روک دیا۔

بعد میں پتہ چلا کہ طالبہ، مصری پارلیمنٹ کی رکن ہیں۔ فوری طور پر رپورٹ درج کراکے قانونی کارروائی شروع کی گئی۔
رکن پارلیمنٹ نشوۃ رائف نے بھی امتحان دینے سے روکے جانے پر ایک مقدمہ دائر کیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے