عالمی خبریں

افغانستان میں ’انڈیا سے اڑان بھرنے والا‘ طیارہ گر کر تباہ

جنوری 21, 2024 < 1 min

افغانستان میں ’انڈیا سے اڑان بھرنے والا‘ طیارہ گر کر تباہ

Reading Time: < 1 minute

انڈیا سے پرواز کرنے والا ایک چھوٹا طیارہ افغانستان میں گر کر تباہ ہو گیا۔

روسی ایوی ایشن حکام نے اتوار کو بتایا ہے کہ ایک روسی رجسٹرڈ طیارہ جس میں چھ افراد سوار تھے گزشتہ رات افغانستان میں ریڈار سکرین سے غائب ہو گیا۔

روسی ایوی ایشن حکام نے ایک بیان میں کہا کہ طیارہ ایک چارٹر ایمبولینس پرواز تھی جو 1978 میں تیار کردہ فرانسیسی ساختہ داسالٹ فالکن 10 جیٹ انڈیا سے ازبکستان کے راستے ماسکو جا رہی تھی۔

اتوار کو صوبائی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ شمالی افغانستان کی پولیس کو بدخشاں صوبے میں ایک طیارے کے گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

انڈیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ طیارہ حادثہ طے شدہ تجارتی پرواز یا انڈین چارٹرڈ طیارہ نہیں تھا اور ’مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔‘

اطلاعات کے مطابق یہ طیارہ کل رات گئے بدخشاں کے کرن و منجان اضلاع کے توپخانہ پہاڑوں میں گر کر تباہ ہوا۔

ابھی تک اس طیارے کے حادثے کی وجہ اور اس کی نوعیت کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

بدخشاں کے محکمہ انفارمیشن اینڈ کلچر کے سربراہ انجینئر ذبیح اللہ امیری نے باختر نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے اس طیارے کے گرنے کی تصدیق کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک فوجی تحقیقاتی گروپ اس واقعے کی تحقیقات کے لیے علاقے میں گیا ہے۔

قبل ازیں مقامی پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سنیچر کو رات گئے افغانستان کے شمال میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

افغان آریانہ ٹی وی، خبر رساں اداروں پژواک اور خامہ پریس کے مطابق صوبائی پولیس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مسافر طیارہ ضلع زیباک کے توپخانہ کے علاقے میں اونچے پہاڑوں سے ٹکرا کر گر گیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے