پاکستان

اسلام آباد کی مرکزی شاہراہ پر پُل سے لٹکتی لاش، ویڈیو سے خوف و ہراس

جنوری 22, 2024 < 1 min

اسلام آباد کی مرکزی شاہراہ پر پُل سے لٹکتی لاش، ویڈیو سے خوف و ہراس

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کی ایک مرکزی شاہراہ فیصل ایونیو پر پل سے لٹکتی ہوئی لاش نے گزرنے والے شہریوں کو خوف کا شکار کیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او ناصر منظور کے مطابق فیصل ایونیو پر پیدل چلنے والے افراد کے لیے قائم پل سے لٹکی ہوئی لاش 30 سالہ عمر شہام کی تھی جو سیکٹرآئی نائن کی مسلم کالونی کا رہائشی تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اتوار کی شب اسلام آباد پولیس کو اطلاع ملنے پر فیصل ایونیو پر لٹکتی ہوئی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا تھا۔

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے عینی شاہد نے بتایا کہ وہ گذشتہ رات آفس سے چھٹی کر کے اسلام آباد سے واپس اپنے گھر راولپنڈی جا رہے تھے کہ اچانک پُل پر سے لٹکتی ایک شخص کی لاش کودیکھا۔

انہوں نے گاڑی سڑک کے کنارے کھڑی کر کے پولیس کو اطلاع دی.

تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او ناصر منظور کے مطابق پولیس کو عمر شہام کے ورثا نے بتایا کہ اُسے پچپن میں سر پر چوٹ لگی تھی جس کے بعد سے وہ ذہنی طور پر اپ سٹ رہتا تھا تاہم حالیہ بے روزگاری کے سبب عمر شہام کا دماغی توازن زیادہ خراب ہوا۔

پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے نوجوان کا پوسٹ مارٹم کروا کے لاش ورثا کے حوالے کی گئی ہے۔

دُوسری جانب اسلام آباد پولیس ترجمان کے مطابق سیکورٹی صورتحال کی وجہ سے شہر میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

نیشنل پریس کلب کے اطراف کی تمام شاہراہوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

پریس کلب سے ریڈزون جانے والے راستوں پر سخت سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں۔

اسلام آباد سکیورٹی اداروں نے گزشتہ رات سیکیورٹی تھریٹ جاری کیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے