اہم خبریں متفرق خبریں

میں نے دھاندلی کرائی: کمشنر راولپنڈی کا پریس کانفرنس میں اعتراف

فروری 17, 2024

میں نے دھاندلی کرائی: کمشنر راولپنڈی کا پریس کانفرنس میں اعتراف

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے عہدے سےاستعفی دیتے ہوئے الیکشن میں دھاندلی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے.

سنیچر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں کمشنر نے کہا کہ ڈویژن سے 13 لوگوں کو جتوایا گیا جبکہ ستر ، ستر ہزار کی لیڈ والوں کو ہرواہا گیا.

کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ میرے ماتحت یہ کام نہیں کرنا چاہ رہے تھے،مجھے راولپنڈی کے کچہری چوک میں سزائے موت دی جائے،میرے ساتھ الیکشن کمشنر اور دیگر کو بھی سزائیں دی جائیں.

ان کا کہنا تھا کہ فوج نے الیکشن بالکل ٹھیک کرائے، چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس بھی اس میں شامل ہیں.

نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے اس پر ردعمل میں کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی پاگل ہے، ان کی ذہنی حالت درست نہیں.

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں کہا کہ راولپنڈی میں پی ایس ایل کے میچز ہونے جا رہے ہیں جو بہت خوشی کی خبر ہے.

انہوں نے کہا کہ مُجھے نگران حکومت نے الیکشن کروانے کے لیے لگوایا گیا تھا الیکشن ٹھیک نہیں کروا سکا استعفیٰ دیتا ہوں.

کمشنر نے کہا کہ ان کے ماتحت آج بھی ٹھپے لگا کر ووٹ بنا رہے ہیں. میرے ماتحت یہ کام نہیں کرنا چاہ رہے تھے ۔مجھے راولپنڈی کے کچہری چوک میں سزائے موت دی جائے.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے