پاکستان

بشام میں بارود سے بھری گاڑی کا حملہ، پانچ چینی شہری ہلاک

مارچ 26, 2024 < 1 min

بشام میں بارود سے بھری گاڑی کا حملہ، پانچ چینی شہری ہلاک

Reading Time: < 1 minute

خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی چینی باشندوں کی گاڑی سے ٹکرا دی جس میں پانچ افراد ہلاک ہوئے۔

ڈی آئی جی ملاکنڈ کے مطابق مسافر گاڑی اسلام آباد سے کوہستان جا رہی تھی۔

ڈی آئی جی ملاکنڈ نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں پانچ چینی باشندے ہلاک ہوئے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ڈی آئی جی مالاکنڈ نے بتایا کہ منگل کو شمال مغربی پاکستان میں ان کے قافلے پر ایک خودکش حملہ آور نے حملہ کیا تو پانچ چینی شہری ہلاک ہو گئے۔‘

محمد علی گنڈا پور نے بتایا کہ ’ایک خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی چینی انجینئرز کے قافلے سے ٹکرا دی جو اسلام آباد سے صوبہ خیبر پختونخوا میں داسو میں اپنے کیمپ کی طرف جا رہا تھا۔‘

محمد علی گنڈا پور نے کہا کہ ’اس حملے میں پانچ چینی شہری اور ان کا پاکستانی ڈرائیور ہلاک ہو گئے تھے۔‘

داسو ایک بڑے ڈیم کی جگہ ہے اور اس علاقے پر ماضی میں بھی حملے ہوتے رہے ہیں۔ 2021 میں ایک بس میں ہونے والے دھماکے میں نو چینی شہریوں سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

خیبرپختونخوا پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ محمد علی گنڈا پور نے کہا کہ قافلے میں شامل باقی لوگوں کو محفوظ کر لیا گیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے