نیب ٹیم کی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے چار گھنٹے تفتیش
Reading Time: < 1 minuteتوشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں عمران خان اور بشری بی بی کی گرفتاری کے بعد منگل کو راولپنڈی کی اڈایالہ جیل میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے ملزمان سے چار گھنٹے تک تفتیش کی۔
جیل ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے توشہ خانہ تحائف اور فروخت کے حوالے سے تفتیش کی۔
جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب کی تفتیشی ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کر رہے تھے۔
نیب ٹیم نے 13 جولائی کو عمران خان اور بشری بی بی کی توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں گرفتاری ظاہر کی تھی۔
عدالت نے 14 جولائی کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔
عدالت نے توشہ خانہ نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے جیل میں تفتیش کی ہدایت کر رکھی ہے۔
Array