بنوں میں ملٹری نے نہتے لوگوں پر فائرنگ کی: عمران خان
Reading Time: 3 minutesتحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اُن کی اہلیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ داروں کو زندہ نہیں چھوڑیں گے۔
سنیچر کو اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں اُن کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی جمہوریت کا قتل ہے۔
ہماری پارٹی پر پہلے سے ہی پابندی تھی اسے الیکشن ہی نہیں لڑنے دیا گیا۔ پارٹی کا چیئرمین وائس چیئرمین اور صدر پہلے سے ہی جیل میں تھے یہ پھر بھی کہتے ہیں کہ پارٹی پر پابندی لگائیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہے کہ ججز ٹھیک نہیں، ججز تب ٹھیک تھے جب ان کے کیسز ختم کئے گئے؟
یہ مخصوص ایلیٹ طبقہ 60 سال سے ملک پر قابض اور حکمرانی کر رہا ہے۔ ایلیٹ نے اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ملک کو داؤ پر لگا دیا ہے۔
یہی ایلیٹ ملک میں صاف شفاف انتخابات کا انعقاد نہیں چاہتا۔
بنوں واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اس سے حالات مزید خراب ہوں گے۔ سب کو پتہ ہے بنوں میں ملٹری نے نہتے لوگوں پر فائرنگ کی۔
میرا مطالبہ ہے کہ بنوں واقعے کی جوڈیشل انکوائری کی جائے۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ اس وقت تک نہیں جیتی جا سکتی جب تک قوم ساتھ نہ ہو
عمران خان کو ایک صحافی نے بتایا کہ اُن کی صوبائی حکومت کا بیان ہے کہ بنوں میں امن مارچ کے اندر سے شرپسندوں نے فائرنگ کی۔
اس پر عمران خان نے کہا کہ سب کو پتہ ہے ریلی پر فائرنگ کس نے کی وزیراعلی کے پی جب ملے کہوں گا کہ بنوں واقعے پر سخت موقف اختیار کرے۔ موجودہ وفاقی حکومت اگ سے کھیل رہی ہے۔
اصف زرداری نے کس حیثیت میں صدر ہاؤس کا بجٹ بڑھا کر 88 کروڑ کر دیا
موجودہ حکمران اپنے اخراجات کم کرنے کو تیار نہیں اور عوام سے قربانی مانگتے ہیں
صحافی نے بتایا کہ حکومتی وزرا کہتے ہیں کہ ملک میں ائینی بریک ڈاون ہو رہاہے،ایمرجنسی کی صورتحال ہے۔
عمران خان نے جواب دیا کہ ملک میں پہلے ہی مارشل لا کا نفاذ ہے ایس ائی ایف سی کیا ہے،حکومت کسی اور کے کنٹرول میں ہے۔
صحافی کے سوال پر عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ میں کوئی فرق نہیں یہ ایک ہی ہیں دونوں فارم 47 کی پیداوار ہیں۔
تحریک عدم اعتماد سمیت کسی بھی مسئلہ پر پیپلز پارٹی سے کوئی بات نہیں ہوگی۔ تحریک عدم اعتماد کے لیے پیپلز پارٹی سے تب بات کروں جب میں نے اقتدار میں آنا ہو۔
ملک میں جاری بحران سے نکلنے کا واحد حل صاف شفاف انتخابات کا انعقاد اور بہتر معاشی اصلاحات ہیں
فچ کی رپورٹ بھی منظر عام پر ائی ہے لیکن مجھے علم ہے موجودہ حکومت انتخابات کی جانب نہیں جائے گی۔
یہ کہتے ہیں نو مئی ہم نے کیا ہمارا مطالبہ ہے کہ نو مئی پر جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے کیوں نہیں بنا
یہ نو مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنا رہے،اس دن کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کیوں سامنے نہیں لائی جا رہی
حکومت کہہ رہی ہے کہ اپ نے سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کو اسمبلی توڑنے کا کہا جو کہ غیر ائینی اقدام تھاصحافی کا سوال
میں نے کہا تھا کہ ڈونلڈ لو کے بیان پر تحقیقات ہونی چاہیے ہم نے اس کے بعد الیکشن کے لئے دو حکومتیں خود ختم کی
ہمارے حکومتیں ختم کرنے کے باوجود انہوں نے 90 دن میں الیکشن نہیں کرائے ارٹیکل6 تو ان پر لگنا چاہیے
سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ اپ نے اسمبلیاں توڑ کر غیر ائینی کام کیا ہے صحافی کا سوال
سپریم کورٹ نے ارٹیکل 6 لگانے کی بات نہیں،یہ کہا تھا الیکشن ہونے چاہیئے.ارٹیکل 6 الیکشن کمیشن پر لگنا چاہیے.
میں ساری زندگی جیل میں بیٹھنے کوتیار ہوں،اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے متعلق باتیں بے بنیاد ہیں
*انہیں ڈر ہے کہ کہیں حلقے نہ کھل جائیں یہ اسی لیے ججز تبدیل کر رہے ہیں*
*سپریم کورٹ کے فیصلہ کے باوجود اگر الیکشن کمیشن سے پی ٹی ائی کو سیٹیں نہ ملی تو الیکشن کمیشن پر ارٹیکل 6 لگنا چاہیے۔
اگر میری بیوی کو کچھ ہوا تو جن لوگوں کے میں نے نام لیے تھے ان کو زندہ نہیں چھوڑوں گا۔