پاکستان

چینلز اور اخبارات کو ایک ارب 60 کروڑ کے واجبات ادا کیے: حکومت

جولائی 25, 2024 2 min

چینلز اور اخبارات کو ایک ارب 60 کروڑ کے واجبات ادا کیے: حکومت

Reading Time: 2 minutes

پاکستان کے وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے دو ماہ میں نیوز چینلز کو ایک ارب 60 کروڑ روپے اشتہارات کی واجب الادا رقم جاری کی۔

جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں ارکان کو اس حوالے سے بریفنگ میں انہوں نے تفصیلات بتائیں۔

اجلاس کو وزارت اطلاعات کے حکام نے 7 اداروں کے کام اور فعالیت و کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈی جی انٹرنل پبلسٹی ونگ محمد اورنگزیب نے اشتہارات، پالیسی سازی، اخبارات کے سرکولیشن امور، اے بی سی اور حکومتی پالیسی کی ڈیجیٹل میڈیا کے زریعے تشہیری امور کے بارے میں بتایا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ انہوں نے وزارت سنبھالی تو ایک ارب 60 کروڑ روپے کے واجبات تھے، اس کا اثر یہ ہوتا ہے کہ عدم ادائیگی پر ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملتیں۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ 2 ماہ میں ہم نے میڈیا مالکان کو یہ 1 عشاریہ 6 ارب روپیہ ادا کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے مطابق چینلز کے دو زرائع آمدن ہیں، اور پاکستان میں اس وقت کسی چینل کے اشتہارات بند نہیں ہیں،

چینلز کی ریٹنگ کمپنی میڈیا لاجک کے ذریعے لی جاتی ہے جس پر سب کا اتفاق ہے۔

ایسے اخبارات موجود ہیں جو کمروں سے باہر نہیں نکلتے، طے کیا ہے جو اے بی سی سرٹیفیکیشن والے اخبارات ہیں صرف انہیں اشتہارات دیے جائیں گے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ اُن کی حکومت نے نیوز پرنٹ پر 10 فیصد ٹیکس نہیں لگنے دیا ہے، ہم نے میڈیا ہاوسز پر ایک 25 فیصد ٹیکس بھی نہیں لگنے دیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت میں ڈیجیٹل میڈیا ونگ بنایا گیا تھا، اتنی بڑی حکومت ہے اور ڈیجیٹل میڈیا ونگ میں 25 ملازمین کام کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ ہم سینٹر فار ڈیجیٹل کمیونیکیشن بنا رہے جو پاک چائینہ سینٹر میں ہوگا۔

عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم یونیورسٹی کے بجائے ایک سینٹر قائم کررہے ہیں، یہ سینٹر پاکستان کے امیج اور حکومتی اقدامات کی ترویج کرسکے گا،

ہم نے ایکسپرٹ اور کنسلٹنٹس کو ہائر کرلیا ہے، شاہیرہ شاہد بہت قابل افسر رہی ہیں جو آج ریٹائر ہورہی ہیں، انہوں نے بہت کام کیا ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی وی کو ہم ری ویمپ کررہے ہیں پرائیویٹ سیکٹر سے اچھی ریٹنگز والے اینکرز ہائر کر لیے گئے ہیں، پی ٹی وی پر اپوزیشن کو بھی مناسب کوریج دی جائے گی۔

عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ فلم میں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کررہے ہیں سوشل ایشوز پر 12، 13 فلمیں بنا رہے ہیں، فلم کے لئے ابتدائی طور پر ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے