پاکستان

اسلام آباد میں ساون کی بارش نے 4 بچوں کی جان لے لی

اگست 3, 2024 < 1 min

اسلام آباد میں ساون کی بارش نے 4 بچوں کی جان لے لی

Reading Time: < 1 minute

‎اسلام آباد میں بارش کے کھڑے پانی میں کرنٹ لگنے سے دو بچے ہلاک ہوگئے۔

‎اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ شالیمار کے علاقے ایف الیون ٹو میں دو بچے پانی میں کرنٹ آنے کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

دوسرے واقعے میں تھانہ بنی گالہ کے علاقے بحریہ انکلیو میں برساتی تالاب میں دو بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔
ہلاک ہونے والوں میں دس سال کا ساحل اور بارہ سال کا وصال شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق دو بچے اسلام آباد کے سیکٹر ایف 11 کی گلی نمبر 18 میں کھڑے پانی میں کھیل رہے تھے کہ گلی میں جمع بارش کے پانی میں موجود کرنٹ کی لپیٹ میں آگئے۔

بچوں کی شناخت غلام ولد گوگا عمر سات سال اور وقاص عمر دس سال سے ہوئی ہے، دونوں بچوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب چیف ایگزیکٹیو آئیسکو نے سیکٹر ایف الیون میں بچوں کو کرنٹ لگنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق چیف ایگزیکٹیو آئیسکو کی جانب سے جنرل مینیجر آپریشن اور ڈائریکٹر سیفٹی کو فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کے احکامات جاری کیے گئے ہیں.

ترجمان آئیسکو نے صارفین کو بارش کے دوران بجلی کی تاروں، کھمبوں، ٹرانسفارمرز اور میٹرز سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے