کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ میں تاریخی شکست، پاکستانی کپتان نے معافی مانگ لی

اگست 25, 2024 2 min

راولپنڈی ٹیسٹ میں تاریخی شکست، پاکستانی کپتان نے معافی مانگ لی

Reading Time: 2 minutes

دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 30 رنز کے ہدف کو بنگلہ دیش نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے حاصل کر لیا۔

یہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی پاکستان کے خلاف کسی بھی ٹیسٹ میچ میں پہلی فتح ہے جس پر پاکستانی شان مسعود نے شائقین سے معافی مانگی ہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے دوسری اننگز میں ذاکر حسین نے 15 اور شادمان اسلام نے 9 رنز بنائے۔

اس سے قبل ٹیسٹ کے پانچویں دن دوسری اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 146 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 51، عبداللہ شفیق نے 37 اور بابر اعظم نے 22 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے چار، شکیب الحسن نے تین اور شوریفُل اسلام نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی دوسری اننگز
پاکستان نے پانچویں دن کے کھیل کا آغاز ایک وکٹ کے نقصان پر 23 رنز سے کیا۔

بنگلہ دیش کو دوسری وکٹ 28 کے ٹیم سکور پر ملی جب شان مسعود حسن محمود کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ دے بیٹھے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 66 کے ٹیم سکور پر گری جب سٹار بیٹر بابر اعظم 22 رنز بنا کر ناہید رانا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

پہلی اننگز میں سینچری کرنے والے سعود شکیل کا بیٹ اس اننگز میں خاموش رہا اور وہ صفر کے سکور پر شکیب الحسن کی گیند پر لٹن داس کے ہاتھوں سٹمپ آؤٹ ہوگئے۔
میچ کے پانچویں دن پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بنگلہ دیشی سپنرز کا جادو سر چڑھ کر بولا اور پاکستانی بلے باز بنگلہ دیشی سپن بولنگ کے بُنے جال میں پھنستے چلے گئے۔

پاکستان کو پانچواں نقصان عبداللہ شفیق کی وکٹ کی صورت میں ہوا جو اونچی شاٹ کھیلنے کی کوشش میں شکیب الحسن کا شکار بن گئے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے