پاکستان

پی ٹی آئی کا سنگجانی جلسہ، اسلام آباد کے 29 مقامات بند

ستمبر 8, 2024 < 1 min

پی ٹی آئی کا سنگجانی جلسہ، اسلام آباد کے 29 مقامات بند

Reading Time: < 1 minute

سنگجانی میں تحریک انصاف کے جلسے کے پیش نظر اسلام آباد کے 29 مقامات کو سیل کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق جی ٹی روڈ کو ملانے والی نیو مارگلہ روڈ، زیرو پوائنٹ چوک، فیصل چوک اور بری امام کراس کو بند کر دیا گیا ہے۔

کنٹینرز لگا کر ایکسپریس وے، میریٹ ہوٹل چوک، نادرا چوک، ایکسپریس چوک کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔

سیکریٹریٹ چوک، فاٹا ہاوس، ترامڑی چوک، شاہ پور اور بنی گالہ روڈ کو سیل کر دیا گیا جبکہ فیض آباد، نائنتھ ایونیو، گولڑہ موڑ، موٹر وے ٹول پلازہ اور ترنول پھاٹک کو بند کیا گیا ہے۔

پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد کے 29 مقامات کو آپریشن ڈویژن کی جانب سے سیل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ جلسہ گاہ سے ہینڈ گرینیڈ، راکٹ لانچر اور ڈیٹونیٹر اور (بم) برآمد ہوئے۔

ترجمان کے مطابق پولیس کی بم ڈسپوزیبل سکواڈ کے اہلکار موقع پر پہنچے اور پولیس کی بھاری نفری کو جلسہ گاہ کے اردگرد تعینات کیا گیا۔

ادھر تھانہ سنگجانی، اسلام آباد نے حکم جاری کیا ہے کہ تحریک انصاف کے جلسے سے قبل اور اس دوران علاقے میں ہوٹل، گیسٹ ہاؤسز اور کیٹرنگ سروس مکمل بند رکھی جائے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے