امریکی صدارتی الیکشن میں ری پبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب
امریکی صدر کے انتخاب کے لیے تمام ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہو چکا ہے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 265 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ کملا ہیرس کو اب تک 187 ووٹ ملے ہیں۔
امریکی میڈیا کی پروجیکشن کے مطابق پنسلوانیا، جارجیا، شمالی کیرولائنا، فلوریڈا، ٹیکساس، مونٹانا، انڈیانا اور کینٹکی سمیت کئی ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کو برتری حاصل ہے۔