اہم خبریں

ملاقات کی درخواست، عمران خان کی بہنوں پر 10 ہزار جرمانہ عائد

دسمبر 4, 2024 < 1 min

ملاقات کی درخواست، عمران خان کی بہنوں پر 10 ہزار جرمانہ عائد

Reading Time: < 1 minute

تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی بہنوں کی جیل میں ملاقات کرنے کی درخواست کو خارج کر دیا گیا۔

راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے عمران خان کی بہنوں پر 10ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے دائر درخواست کو بے بنیاد قرار دیا۔

بدھ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج نے ملاقات کروانے کی درخواست بھی خارج کر دی۔

علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خان نے گزشتہ روز عمران خان سے ملاقات کرانے کی درخواست دائر کی تھی۔

درخواست عمران خان سے 2دسمبر کو ملاقات نہ کرائے جانے پر دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں 3دسمبر کو عمران خان سے ملاقات کرانے کی استدعا کی گئی تھی۔

عدالتی حکم پر جیل انتظامیہ نے جواب داخل کراتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کی بہنوں نے 3دسمبر کو جیل میں ملاقات کی ہے۔

جیل انتظامیہ کے جواب پر عدالت نے قرار دیا کہ درخواست اس وقت دائر کی گئی جب درخواست گزار ملاقات کر رہی تھیں۔ عدالت نے وقت ضائع کرنے کر عمران خان کی بہنوں پر 10 ہزار جرمانہ عائد کر دیا۔

سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے