اداکارہ نرگس کا لاہور کے چار صحافیوں سمیت 11 افراد پر مقدمہ
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں سٹیج ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والی لاہور کی اداکارہ نرگس نے سوشل میڈیا پر اپنے بارے میں نازیبا گفتگو کرنے والے افراد کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سیل میں مقدمہ درج کرایا ہے۔
اداکارہ نرگس کے مطابق اُن پر شوہر کے تشدد کے واقعے کو اُن کی شہرت کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کرنے والے لاہور کے چار صحافیوں سمیت متعدد سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کے خلاف ایف آئی اے قانونی کارروائی کرے۔
اداکارہ نے ٹک ٹاک پر تبصرے کرنے والی ویڈیوز پوسٹ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے عابدہ عثمانی اور مہرین سبطین کے خلاف سائبر کرائم قانون کے تحت کارروائی کی استدعا کی ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر میں مریم علی حسین، نگار چودھری، عاطف ملک، شکیل زاہد، سلمان قریشی، جواد شاہ، شیراز نثار، زنیرہ ماہم اور بلال ظفر کے نام ملزمان کے طور پر لکھے ہیں۔