مارشل لا لگانے پر جنوبی کوریائی صدر کا پارلیمنٹ میں مواخذہ کامیاب
Reading Time: < 1 minuteجنوبی کوریا میں مارشل لا لگانے والے صدر کے مواخذے کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کی گئی تحریک کامیاب ہو گئی ہے۔
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جنوبی کوریا کی اسمبلی نے سنیچر کو صدر یون سک ییول کی مارشل لا نافذ کرنے پر مواخذے کی تحریک پر ووٹنگ کی۔
صدر یون کو عہدے سے ہٹانے کے لیے حزب اختلاف کو 300 ارکان میں سے 200 ووٹوں کی ضرورت تھی، جبکہ مواخذے کے حق میں 204 ووٹ ڈالے گئے۔ 85 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا۔
ووٹنگ میں تین ارکان اسمبلی غیر حاضر رہے، جبکہ آٹھ ووٹ کالعدم قرار پائے۔
Array