فوج میں یہی مزہ ہے کہ ہم کامریڈز کی طرح لڑتے ہیں: جنرل عاصم منیر
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ فوج میں کوئی سندھی، بلوچ، پنجابی اور پٹھان نہیں، سب مل کر دشمن سے کامریڈ کی طرح لڑتے ہیں۔
اتوار کو فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے جنرل عاصم منیر کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ طلبہ سے گفتگو کر رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے چند روز قبل نوجوانوں سے ملاقات کی۔ جس میں انہوں نے کہا کہ قیادت کو ہمیشہ نوجوانوں سے بات چیت کر کے اطمینان حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر چند اور باتیں بھی کیں۔
ہمارا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ کیونکہ ہماری نوجوان نسل پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
پاک فوج ایک قومی فوج ہے جو پاکستانیت کے اصول پر کاربند ہے اور اس کا کوئی تعلق فرقہ، ذات یا نسل سے نہیں ہے۔
پاک فوج اُن خارجیوں کے خلاف برسرِ پیکار ہے جو دین کی اپنی ذاتی تشریح کی وجہ سے اسلام سے باہر ہو چکے ہیں۔