پاکستان

ضلع کرم میں پاراچنار جاتے قافلے پر حملہ، چار سکیورٹی اہلکار مارے گئے

فروری 18, 2025 < 1 min

ضلع کرم میں پاراچنار جاتے قافلے پر حملہ، چار سکیورٹی اہلکار مارے گئے

Reading Time: < 1 minute

خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر کرم میں سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں چار اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق بگن کے علاقے اوچت میں گزشتہ رات ریسکیو آریشن کرنے والے سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں نے سیکیورٹی فورسز کی تین گاڑیوں کو نذرِ آتش کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکار کانوائے کی گاڑیوں اور ڈرائیوروں کو حملہ آوروں سے ریسکیو کرنے کی کاروائی کر رہے تھے۔

حملے کے بعد کرم کے لیے آمدو رفت کا سلسلہ بند ہے۔

ادھر مقامی سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ع کرم کے علاقے لوئر کرم اوچت کے قریب کمانڈنٹ ملیشیا کی گاڑیوں ہردہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی (فرنٹیئر کانسٹیبلری) کے 4 اہلکار اور ایک فوجی کی موت جبکہ 4 زخمی ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شہید اہلکاروں میں لانس نائیک قابلِ خان، لائس نائیک عبدالرحمن، لائس نائیک یاسین، سپاہی ثقلین اور سپاہی دانش شامل ہیں۔

زخمیوں میں حولدار عظیم، نائیک توصیف، لائس نائیک نیاز اور لائس نائیک ہارون شامل ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے