پاکستان

مصطفیٰ عامر قتل کیس، ملزم ارمغان کی سندھ ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران کیا ہوا؟

فروری 18, 2025 < 1 min

مصطفیٰ عامر قتل کیس، ملزم ارمغان کی سندھ ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران کیا ہوا؟

Reading Time: < 1 minute

سندھ ہائیکورٹ نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزم ارمٍغان کے جسمانی ریمانڈ کی چاروں درخواستیں منظور کر لیں۔

عدالت نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم کو انسداددہشت گردی عدالت نمبر 2 کے جج کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کے کیس میں ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ پر درخواست کی سماعت ہوئی ہے۔

منگل کی صبح ملزم ارمغان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

قائمقام پراسکیوٹر جنرل سندھ اور پولیس کے متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

ملزم ارمغان کے والد بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

مصطفی عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کو پیش کرنے کا حکم ہائیکورٹ نے گزشتہ روز دیا تھا۔

پولیس نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے منتظم جج کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔

منتظم جج نے پولیس کی درخواست کے باوجود ملزم کا ریمانڈ نہیں دیا تھا۔

سندھ ہائیکورٹ میں ملزم ارمغان کو کمرہ عدالت میں ہتھکڑی لگا کر اور چہرہ ڈھانپ کر لایا گیا۔

ملزم کے والد کامران قریشی نے بیٹے سے کہا کہ تم بالکل بھی ٹھیک نہیں لگ رہے ہو۔

ملزم نے سر ہلا کر والد کو اثبات میں جواب دیا اور اُن کی بات کی تائید کی۔

ملزم کے والد اس دوران پھل لے کر کمرہ عدالت پہنچے اور الزام عائد کیا کہ اُن کے بیٹے کو مارا جا رہا ہے۔

کامران قریشی نے کہا کہ بیٹے کے لیے فروٹ لایا ہوں۔

پراسیکیوٹر اور پولیس حکام نے ہائیکورٹ کو ملزم کے والد کے حوالے سے بتایا کہ انہوں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کے چیمبر میں گھسنے کی کوشش کی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے