عالمی خبریں

عملے کی ہڑتال، بیلجیئم سے روانہ ہونے والی تمام پروازیں منسوخ

مارچ 25, 2025

عملے کی ہڑتال، بیلجیئم سے روانہ ہونے والی تمام پروازیں منسوخ

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کے دو ہوائی اڈوں کے عملے کی ہڑتال کی وجہ سے 31 مارچ کو وہاں سے روانہ ہونے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ملک کے دونوں اہم ہوائی اڈوں پر کام کرنے والے عملے نے ایک روزہ ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

31 مارچ کو ہونے والی یہ ہڑتال نئی حکومت کی لیبر مارکیٹ اصلاحات کی دوسری منصوبہ بندی کے خلاف ہے جس کے تحت ملازمین کی مراعات اور پنشن ختم کی جا سکتی ہے۔

برسلز ہوائی اڈے نے کہا ہے کہ آنے والی پروازوں پر بھی اثر پڑے گا کیونکہ زمینی عملہ اور سیکیورٹی عملہ پنشن اور لیبر مارکیٹ میں اصلاحات کی نئی حکومتی تجویز کے خلاف احتجاج اور واک آؤٹ میں شامل ہوگا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے