متفرق خبریں

امریکہ ’ٹیرف نمبر گیم‘ کھیلتا رہا تو مزید توجہ نہیں دیں گے: چین

اپریل 17, 2025 2 min

امریکہ ’ٹیرف نمبر گیم‘ کھیلتا رہا تو مزید توجہ نہیں دیں گے: چین

Reading Time: 2 minutes

چین نے کہا ہے کہ امریکہ اگر اسی طرح سے ’ٹیرف نمبر گیم‘ کھیلتا رہا تو وہ واشنگٹن کے ان اقدامات پر توجہ نہیں دے گا۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ چین کے کل ڈیوٹیوں میں 125 فیصد کا تازہ ترین جوابی ٹیرف ہے، فینٹینائل کے بحران سے نمٹنے کے لیے 20 فیصد ٹیرف ہے، اور غیر منصفانہ تجارتی طریقہ کار سے نمٹنے کے لیے مخصوص اشیا پر 7.5 فیصد سے 100 فیصد کے درمیان ٹیرف شامل ہے۔

وائٹ ہاؤس نے فیکٹ شیٹ جاری کی ہے جس کے تحت چینی درآمدات پر 245 فیصد تک ٹیرف عائد ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو ہفتے قبل تمام ممالک پر اضافی محصولات کا اعلان کیا تھا، تاہم اس کے چند روز بعد ہی انہوں نے ٹیرف واپس لینے کا اعلان کیا جبکہ چینی مصنوعات پر عائد اضافی ٹیکسز برقرر رکھے۔

بیجنگ نے جواب میں امریکی اشیا پر محصولات میں اضافہ کیا ہے اور اس معاملے پر امریکہ کو مذاکرات کی پیشکش نہیں کی۔ چین کا کہنا ہے کہ باہمی احترام اور مساوات کی بنیاد پر بات چیت ہو سکتی ہے جبکہ دیگر ممالک واشنگٹن کے ساتھ دوطرفہ تعلققات کی تیاری کر رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے چین نے بھی عالمی تجارتی تنظیم کے پاس ایک نئی شکایت درج کرائی جس میں امریکی محصولات پر ’شدید تشویش‘ کا اظہار کیا گیا، اور واشنگٹن پر عالمی تجارتی ادارے کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔

چین نے اس ہفتے غیر متوقع طور پر ایک نئے تجارتی مذاکرات کار کا تقرر کیا جو بڑھتی ہوئی ٹیرف جنگ کو حل کرنے کے لیے کسی بھی بات چیت میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

واشنگٹن نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن بیجنگ کو پہلا قدم اٹھانا چاہیے اور ساتھ ہی اس بات پر زور دیا کہ چین کو ’ہمارے پیسے‘ کی ضرورت ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے