متفرق خبریں

احمد نورانی کے بھائی کچے کے ڈاکوؤں سے بازیاب: پنجاب پولیس کا دعویٰ

اپریل 20, 2025 < 1 min

احمد نورانی کے بھائی کچے کے ڈاکوؤں سے بازیاب: پنجاب پولیس کا دعویٰ

Reading Time: < 1 minute

پنجاب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے کچے کے ڈاکوؤں سے مقابلے میں صحافی احمد نورانی کے دونوں بھائیوں کو بازیاب کرایا ہے۔

لاہور اور رحیم یار خان کی ڈیٹ لائن سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق پنجاب پولیس رحیم یار خان کی کچہ کریمنلز کے خلاف کارروائی میں دو مغوی بازیاب کروا لیے جبکہ 2 اغوا کار زخمی ہوئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق بازیاب مغویوں کی شناخت محمد علی اور سیف الرحمن حیدر کے نام سے ہوئی، تعلق اسلام آباد سے بتایا جارہا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رحیم یار خان پولیس کا کچہ ماچھکہ میں دوران پٹرولنگ ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا، پولیس ایکشن کے دوران غیر مصدقہ طور پر 02 ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ اغوا کار دونوں مغویوں کو چھوڑ کر کچہ میں فرار، پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل نے کہا کہ بازیاب مغویوں کے بارے میں متعلقہ پولیس سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

بیان کے مطابق پولیس کاروائی میں بکتر بند گاڑیوں، ایلیٹ کمانڈوز سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کامیاب کاروائی پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

یاد رہے کہ اسی پیٹرن پر ماضی قریب میں تحریک انصاف کے وکیل انتظار پنجوتھہ کو کئی دن اغوا کے بعد حسن ابدال میں ایک مبینہ پولیس مقابلے کے بعد بازیاب کرایا گیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے