کینیڈین شہر وینکوور میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے سے 9 ہلاک، ڈرائیور گرفتار
Reading Time: < 1 minuteکینیڈا کے شہر وینکوور میں سٹریٹ فیسٹول کے دوران ایک شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق وینکوور پولیس نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ گاڑی سنیچر کی شام آٹھ بج کر 14 منٹ پر سٹریٹ میں داخل ہوئی جہاں لوگ فلپائنی لاپو لاپو ڈے فیسٹول میں شریک تھے۔
پولیس نے بتایا کہ اس واقعے میں ’ڈرائیور کے ہجوم پر گاڑی چڑھانے کی وجہ سے 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں تاہم ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی درست تعداد کا ابھی معلوم نہیں ہو سکا۔‘
Array