رابرٹ فرانسس ڈیڑھ ارب کیتھولک مسیحیوں کے نئے پوپ منتخب
پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد رابرٹ فرانسس کیتھولک مسیحیوں کے نئے پوپ منتخب کر لیے گئے ہیں۔
69 برس کے رابرٹ فرانسس پہلے امریکی ہیں جو اس عہدے پر فائز ہوئے ہیں، ان کا تعلق ریاست ایلینوئس کے شہر شکاگو سے ہے۔
جمعرات کو ویٹیکن میں کالج آف کارڈینلز کے اجلاس کے دوسرے روز سسٹین چیپل کی چِمنی سے سفید دُھواں نکلتا ہوا دکھائی دیا۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سفید دُھواں اس بات کی علامت ہے کہ 133 کارڈینلز نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیتھولک مسیحوں کے نئے پوپ کا انتخاب کر لیا ہے۔
ان کارڈینلز نے ووٹنگ کے دوسرے روز پوپ فرانسس کے جانشین کو منتخب کیا، نئے پوپ کا انتخاب ہونے کے بعد سینٹ پیٹرز بیسیلیکا میں گھنٹیاں بجائی گئیں۔
نئے پوپ کے انتخاب کے موقعے پر سینٹ پیٹرز سکوائر میں ہزاروں افراد جمع تھے جنہوں نے چِمنی سے سفید دھواں نکلتے دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور ایک دوسرے کو مبارک باد دی۔